اسلام آباد : پاکستان نے خود ہی اسلام آباد میں ایف اے ٹی ایف سیکرٹیریٹ قائم کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سیکرٹیریٹ کا قائم ہونا دباوہے یا حکمت عملی یہ تو بعد میںپتہ چلے گا ، مگر یہ تو واضح ہوگیاہےکہ پاکستان اگر ایف اے ٹی ایف کے احکامات پر عمل نہیںکرتا تو مشکلات ضرور بڑھیں گی ، اسی تناظر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر بر وقت عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان
اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہےکہ ‘اقتصادی امور ڈویژن نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کے قیام کی سمری بھیجی تھی، جس کے ذریعے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مقاصد حاصل ہوں گے’۔اعلامیے کے مطابق ‘ایف اے ٹی ایف نیشنل سیکریٹریٹ مکمل طور پر خود مختاری سے کام کرے گا اور ایف اے ٹی ایف کے متعلق امور دیکھے گا’۔
کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ بنانے کا مقصد بھی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جولائی کے مہینے میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بروقت اور موثر طریقے سے عملدرآمد کے لیے علیحدہ یونٹ بھی قائم کیا تھا۔
آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……