فاطمہ بھٹو جلد پاکستان کے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار

0
59

کراچی :فاطمہ بھٹو جلد پاکستان کے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹونے پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کرچکی ہیں اوراگلے چند دنوں تک وہ پاکستان ہوں گی اورسندھ کی سیاست میں ایک ہلچل مچاسکتی ہیں

فاطمہ بھٹوجوکہ ایک مصنفہ اورعالمی حالات پربہت زیادہ گہری نظررکھتی ہیں ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی پاکستان واپسی سے پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہےکہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے سندھ کی سیاست میں قدم رکھیں

Leave a reply