میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

بزنس کرنا بھی بہت آسان نہیں ہے
0
82
fatima effandi

ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں‌مومن ثاقب کے شو حد کردی میں‌شرکت کی ہے . اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ اداکاری بہت آسان کام نہیں ہے. پروڈکشن بھی آسان کام نہیں ہے انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کراچی میں‌ایک ریسٹورانٹ شروع کیا ہے ، وہاں‌ہر قسم کا کھانا موجود ہے. انہوں نے میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں ایک رواج بن گیا ہے کہ اگر کسی کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جاننے والا کوئی کام شروع کر رہا ہے ، تو وہ کیا کرتے ہیں وہاں دوستوں کو لیکر پہنچ جاتے ہیں

اور اگر وہاں پر کوئی سروس لیتے ہیں‌یا کھانا کھاتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمارا دوست ہم سے پیسے نہ لے. میزبان نے کہا کہ ”ایسا کرنے والوں کو میں‌صرف یہ کہنا چاہوں گی کچھ تو شرم کریں” فاطمہ آفندی نے کہاکہ میں‌کرداروں کو انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہاکہ بزنس کرنا بھی بہت آسان نہیں ہے اس پر آپ کا بہت سارا وقت اور پیسہ صرف ہوتا ہے.

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply