اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

کبھی بھی کسی نے مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کہا
0
83
saleem miraj

سینئر اداکار سلیم معراج نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ مجھے جوانی میں‌محبت نہیں‌ہوئی ، حقیقت یہ ہے کہ میں اُس وقت اپنا کیرئیر بنانے میں‌مصروف تھا میرے پاس وقت ہی نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی نے مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کہا، بلکہ میں‌یہ کہہ سکتا ہوں کہ مجھ پہ کبھی کسی کا دل نہیں آیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑی اور نامور اداکارائوں‌کو امیر لوگوں سے ہی محبت ہوتی ہے. وہ کبھی بھی ایسے آدمی کے ساتھ محبت نہیں‌کرتی جو اپنا کیرئیر بنانے کےلئے جدوجہد کررہا ہوتا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”میں‌نے اپنے پورے کیرئیر میں‌جن کرداروں‌کا انتخاب کیا اس میں‌مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں”. سلیم معراج نے مزید کہا کہ میں‌جب تک کسی کردار سے مطمئن نہ ہوں‌کام نہیں‌کرتا. اگر میں‌کہانی اور کردار سے مطمئن ہو جائوں تو پھر یہ نہیں دیکھتا کہ ڈائریکٹر کون ہے میں‌کام کر لیتا ہوں. کردار جتنا اچھا ہو گا اور سکرپٹ جتنا مضبوط ہو گا میں‌اتنا ہی زیادہ انجوائے کروں گا، کیونکہ اچھے کردار کے لئے میں‌اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی اصول رہا ہے کہ ان لوگوں سے ملوں جو مجھے پسند کرتے ہیں جو مجھے پسند نہیں کرتے میں‌ان سے نہیں‌ملتا.

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply