راولپنڈی(اے پی پی) ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پوری زندگی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان کی جدو جہد میں گزری۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کی قیام پاکستان کے لیے جدو جہد میں بھر پور ساتھ دیا،انھوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں خواتین کو منظم کیا اور تحریک کو عروج بخشا، مادر ملت آخری دم تک قائد اعظم کے ساتھ رہیں اور ان کی وفات کے بعد بھی تکمیل پاکستان کے لیے اپنی زندگی وقف کیے رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح کا سیاسی کردار آج بھی تعمیر وطن کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی قیام وتعمیر پاکستان کی جدوجہد میں گزری،ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال
Shares: