کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست آزادی اظہار رائے کی آڑ میں حد سے تجاوز کی اجازت نہیں دے گی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جہاں قانون کی حد عبور ہوگی،ریاست اپنی پوری طاقت کے ساتھ ردعمل دے گی،آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے لبادے میں کسی کو ریاستی رٹ ہاتھ میں لینے یا کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،فتویٰ جاری کرنے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کے رواج کی مذمت کرنی چاہیے، قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ضروری ہے،
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی دینے کے معاملے پر مقدمہ درج ہوچکا، گرفتاریاں بھی ہوں گی، ریاست کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ جو منہ میں آئے وہ بول دے۔ اس معاملے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عدالتی فیصلے سے متعلق قتل کا فتویٰ جاری کرے یہ مہم ہے جس کو ہمیں روکنا ہے تعلیمی نصاب میں بھی ایسا مواد شامل کرنا چاہیے جو عدم برداشت ختم کرے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایک نیک نام اور اصول پسند شخص ہیں کسی کو حق نہیں کہ عدالتی فیصلے پرجج کی جان کے خلاف فتویٰ دے، ریاست کے کرنے والے کام ریاست کرے گی، ہم وہ نسل تیار کریں جو ملک کو واپس امن و آشتی کی ڈگر پر لے کر آئے اور تفرقات سے نکالے،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی ،پیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج
چیف جسٹس کیخلاف شرانگیز گفتگو ،قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیر دفاع
جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان
دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث
جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش
کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں
فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا