پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے اپنے کیرئیر کی پانچویں سنچری بنا کر کوہلی ٹنڈولکر، گنگولی اور گاواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری سکور کر کے فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئےہیں، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔
بھارت کے چتیشور پجارا نے 24 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جبکہ ساروو گنگولی اور سنیل گاواسکر 5 سینچریاں 25 اننگز کھیل کے بنا سکے۔ اور ان کا اس فہرست میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہےجب کہ پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں-
فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سچنریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔
پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں فواد عالم
فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 109، نیوزی لینڈ کے خلاف 102، زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے قومی کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ہ آج کی سنچری اپنے والدین کے نام کرتا ہوں میچ سے پہلے والدہ سے فون پر بات ہوئی تھی ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گےوالد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری اسکور کروں ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے-
فواد عالم کا کہنا تھا کہ وکٹ آسان تھی نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں-
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیاوالد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا-