فواد چوہدری جو کر رہے ہیں میں اس کا حصہ نہیں ہوں، اسد عمر

0
41

پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس کا حصہ نہیں ہوں-

باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اورجلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی-

میرا تمغہ امتیاز ایک ڈرامہ سیریل کرنیوالی مہوش حیات کو دے دیا گیا،حسیب پاشا


انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت13جون تک منظورکرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اسد عمر کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔


عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فوادچوہدری ایکٹو ہیں تو وہی بتائیں گے کہ کیاکررہے ہیں اور جو فواد چوہدری کررہے ہیں، میں اس میں ایکٹو نہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری گروپ نے بدھ کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کو حیرانی ہوئی کیونکہ ایک ہفتہ قبل ہی انہوں نے پی ٹی آئی کے دیگر دو رہنماؤں عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ساتھ پارٹی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رویت ہلال کی تشکیل نو کا بل منظور، جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید …

شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 250 ملین پاکستانی عوام کو پی ڈی ایم کا حصہ سمجھی جانے والی سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا موجودہ حکومت کو موثر اپوزیشن کی غیر موجودگی میں کھیلنے کیلئے کھلا میدان نہیں دے سکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قریشی سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے پرویز خٹک، اسد عمر، اسد قیصر، فرخ حبیب، علی زیدی، حماد اظہر اور دیگر سے بھی بات کی ہے،انہوں نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب ملک میں ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کی افواہیں گرم ہیں، جس میں پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے افراد شامل ہو سکتے ہیں۔

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا …

Leave a reply