رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگا دیئے

0
49

اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگا دیئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے اس سال تین اسلامی مہینوں کی غلط تاریخ بتائی ہیں جن میں رجب، زیقعد، صفر شامل ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کا اجلاس ہوا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری سائنسی کلینڈر سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ترقی یافتہ ملک بننا چاہتے ہیں، قوموں کے پاس علم اور عقل نہیں ہوتا تو وہ معذور قوم ہوتی ہے۔

فواد چوہدری نے علماء پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان میں جب سے رویت ہلال کمیٹی بنی تھی تب سے پاکستان میں ایک چاند بس ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، پچھلے سال مئی میں ہم نے یہ کوشش شروع کی کہ پورے ملک میں ایک عید ہو سکے لیکن ایسا ممکن نہ وسکا۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے یہاں پر کوشش کی اور اختلاف رائے ختم کرنے کے کئے تمام علما کو مدعو کیا، ہم نے مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دی لیکن وہ نہیں آئے تاہم ان کے بیانات آئے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ناک کی نوک پر ان کے عینک ہے وہ بھی سائنس کی ایجاد ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام علم کا دین ہے، جو پہلی وحی نازل ہوئی وہ اقرا تھی اور ہماری مذہب کی بنیاد ہی علم ہے

 

 

انہوں نے بتایا کہ قرآن میں یہ ہے کہ سورج اور چاند اپنے اپنے وقت پر اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں اگر سمجھنا چاہیں ، اگر عقل استعمال کرنا چاہیں تو عقل اور ایمان والوں کے لئے دلیلیں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا فرض بنتا ہے کہ جدت کو اپنائے جس کے لئے ہم نے ایک اپلیکیشن بنا دی ہے وہاں عوام چاند دیکھ پائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے بعد چاند نظر آنے کا معاملہ ہے، نیا چاند یہ ہے کہ جب سورج چاند اور زمیں ایک لائن میں آجائیں اور ہمارا بنیادی فارمولہ چاند دیکھنے کے لئے ہے کہ جب چاند چھ اشارعہ 5 ڈگری پر ہوگا،،،0.7 آرک منٹ چورائی ہوگی، چاند کی چمک 0.8 فیصد ہوگی، زاویہ 9 ڈگری ہوگا ، غروب آفتاب اور چاند کے مابین 38 منٹ کا فرق ہوگا تو چاند نظر آئے گا۔

 

اس موقع پر فود چوہدری نے بتایا کہ چاند زمین کے گرد اپنا چکر 27 دن میں مکمل کرتا ہے اور زمین کی گردش سورج کے ارد گرد ہونے کی وجہ سے چاند کو اپنا مدار پورا کرنے میں دو دن لگتے ہیں لیکن ہم نے اپنا نظام اس طور پر بنایا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر چاند نظر آتا یے یا نہیں۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس سال ماہ رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

Leave a reply