سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری احتجاج کرنے و الوں پر برس پڑے، کہا آپ کو غصہ امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌آتا ہے؟

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر سمیع ابراہیم کے خلاف غصہ نکالا ہے اور اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو غصہ صرف امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌ آتاہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب عابد راہی جیسے سیلف میڈ غریب صحافیوں کو سمیع ابراہیم جیسے مافیاز تنخواہیں نہیں دیتے اس وقت آپ کی صحافت خطرے میں کیوں نہیں آتی؟ دراصل صحافت کو خطرہ زرد صحافیوں سے ہے اور زرد صحافت کیخلاف مہم چلانا ہو گی .

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے قریبی حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کے بعد بھی سمیع ابراہیم اور زرد صحافت کے خلاف مہم چلانے سے پیچھے نہیں‌ ہٹیں‌ گے.

یاد رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں فواد چوہدری کے خلاف تھانہ میں‌ مقدمہ کی درخواست دی ہے.

Comments are closed.