وفاقی وزیر فواد چودھری اور عمران اسماعیل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی سفارشات لے کر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیےبنی گالا میں پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں حالات ٹھیک ہو جائیں گےآج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔
پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ
انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے، معاملات کو حل کر لیں گے۔علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے –
قبل ازیں علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات ہیں تحفظات دورکریں گے تو ہماری حکومت کا ہی فائدہ ہو گاعلیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سےملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے
پیپلزپارٹی آج ڈی چوک پر جلسہ کرے گی،جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی
پی ٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ، جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے
صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔