فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی
0
59
ecp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے فواد چوہدری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کیے جائیں۔

عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہےآپ کونوٹس جاری ہوئے ہیں، کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے، آپ نے توہائیکورٹ آرڈرکی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

جج کے ریمارکس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری بولے کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھےعدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے کمیشن میں پیش نہ ہو کر ہائیکورٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کررہے ہیں کمیشن کےسامنے پیش ہوں، کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو20 جولائی کو الیکشن کمیشن کےسامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

انتہا پسند ہندو گروہ کی سیما حیدر رند کو ملک بدر نہ کرنے تک احتجاج …

Leave a reply