فواد چودھری کا بھائی جہلم سے گرفتار
رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا
بھائی فراز چودھری کا کہنا ہے کہ ہم فوادچودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہےتھے، ہمیں احتجاج کے دوران گرفتار کیاگیا اور مجھ پر تشدد بھی کیا گیا ،فواد چودھری کے آبائی علاقے جہلم میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی مظاہرین گرفتار کرلیے سابق ایم پی اے چودھری ظفر کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کیا ہوا تھا فراز چودھری کو سٹرک بلاک کرنے پر گرفتار کیا گیا
فواد چودھری کا اہلیہ حنا فواد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو گرفتار ہی کرنا تھاتو قانونی تقاضے پوری کرتے،تین گھنٹے ہمیں پتہ نہیں چلا کہ فوادچودھری کو سی آئی آے نے اٹھایا یا ایف آئی اے نے؟ فوادچودھری کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی موجود ہے،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں،
واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،
ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان
فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول
فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا
میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن