باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم ، چیئرمین تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے
عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں،آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا،فواد چودھری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک بنانا ری پبلک بننے جا رہا ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی ہی نہیں ہے ،ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے،
عمران خان کا فواد چوھری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کی،
عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ کو ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا،فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کال کرکے مجھے حوصلہ دیا ،عمران خان نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں یہ لوگ دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،عمران خان صاحب کو شکریہ مشکل وقت میں ساتھ دینے کا ،خان صاحب نے کہاکہ پریشان نہ ہو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ،
علاوہ ازیں رہنما ق لیگ مونس الہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی اہلیہ سے بات ہوئی،ان کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی،ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے غلط شخص کا انتخاب کیا،
دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، اس حوالہ سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ہدایات جاری کر دیں،تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رکھیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب قصور اوکاڑہ اور گجرات کے کارکنوں مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے ،عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتارنہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں ۔
علاوہ ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری عدم برداشت کی سیاست کا ردعمل ہے،محسن نقوی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے وفاداری کا پہلا ثبوت دے دیا،امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار حالات کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں جس کا نتیجہ بہت بھیانک ہوگا،
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،رات میں کوئی میٹنگ ہوئی کہ عمران خان کو گرفتار کریں گے،عمرا ن خان ریڈلائن ہے کراس نہ کریں، اس سے مسائل پیدا ہونگے،ایسا لگ رہاہے ڈالر 250روپے سے اوپر جارہا ہے،حکمران ہوش کےناخن لیں اور حالات کو دیکھیں،الیکشن کمیشن بھی سمجھ رہا ہے کہ وہ بھی کسی کےآگے جوابدہ نہیں ہے،چنیسر گوٹھ میں سعید غنی ہار گئے تھے بعد میں نتیجہ تبدیل ہوا،گزشتہ روز عزیر بلوچ 25ویں کیس میں بری ہوگئے،
تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی گرفتاری قابل مذمت ہے، بزدلانہ اقدام سے جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا،عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،پی ٹی آئی کا کارکن امپورٹڈ حکمرانوں کا ہر ظلم سہنے کو تیار ہیں،
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوانٹ سیکرٹری نے گرفتاری کی مذمت کا بیان جاری کیا ،جوائنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، بار اس بات پر یقین رکھتی ہے کسی شہری کے بنیادی حقوق کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے،بار سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے،اسلام آباد بار ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے ایسی صورتحال پر قانونی طریقہ اپنایا جائے،
واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،
ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان
فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول
فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا
میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن