تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے
حبا چودھری کا کہنا تھا کہ اج فواد چوہدری کو سیشن کورٹ بلایا گیا تھا فواد چوہدری کے لیے پہلے بکتر بند گاڑی بھیجی گئی انہیں یہاں اسے لایا گیا ہے جیسے دہشتگرد کو لایا گیا ہے انہیں فیملی سے ملوانے نہیں ملوایا گیا ان کی دو بچیاں باپ سے اتنے دنوں سے نہیں ملیں عدالت نے کہا کہ بخشی خانے میں فیملی اور بچیوں کو ملوایا جائے لیکن ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کہاں لے گئے ہیں آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے مجھے اور بچیوں کو فواد چوہدری سے نہیں ملوایا رہا،میری چیف جسٹس اور وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں ملوایا جائے،
تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ فواد چوہدری نے خود مانا ہے کہ ایسا میں نے کہا ہے لیکن حکومت کہ رہی ہے کہ نہیں میں نے فرانزک کرانا یے پیشی کے بعد ان کے منہ پر کپڑا ڈال کر لے جایا گیا ہے تنقید کا حق ہر شہری کو دیا گیا ہے
ایف ایٹ کچہری میں پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اسلام اباد کچہری میں عجیب و غریب دیکھنے کو ملا ہے معزز جج نے کل جسمانی ریمانڈ مسترد کیا اج اس کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہم کس طرف جا رہے ہیں کہ اب توہین الیکشن کمیشن میں لوگ پکڑے جائیں
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سٹیک ہولڈر کا اہم اجلاس پارٹی دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کی ،زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکورٹی بارے بات چیت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی دیگی عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے عمران خان ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں امپورٹڈ حکمران ٹولہ خوشحال اور عوام بدحال ہو چکے ہیں حکمرانوں کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں حکمرانوں کی ساری توجہ صرف اپنے کرپشن کے کیس ختم کروانے پر لگی ہوئی ہے
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جانثار کارکنان ہر وقت عمران خان کی حفاظت کے لیے موجود ہے حکومت ایسے بے لوث جذبے کو شکست نہیں دے سکتی تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ملک کو تباہ کرنے میں پی ڈی ایم حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی بھرپور مزاحمت کرے گی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا طوفان لے کر آئی ہے حکومت اپنی تمام نااہلی اور ناکامیوں کا بوجھ غربت کی چکی میں پسی عوام پر ڈال رہی ہے