فواد چوہدری نے خود بیان نہیں‌ دیا دلوایا گیا ہے ، قمر زمان کائرہ

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے ، پاکستان میں غربت بڑھنے کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو نے اس پروگرام کا خواب دیکھا تھا.یہ پروگرام صرف خواتین کو دینے کے لیے بنایا گیا

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت صرف خواتین امدادی رقم حاصل کرسکتی.ملک بھر میں نوے لاکھ خواتین کے شناختی کارڈ بنائے گئے.بدقسمتی سے اج اس کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا.پوری دنیا میں بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مثال دی جاتی ہے.یہ حکومت نہ تو عوام کی خدمت کرسکتی ہے اور نہ ہی میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتی ,

ہمارا کہنا ہے کہ حکومت اس پروگرام کا نام تبدیل کیے بغیر نئے پروگرام شروع کرے.عدالت نے ہماری درخواست پر حکومت سے جواب مانگا ہےحکومت کے اندر کے حال کھلنا شروع ہوگئے ہیں اور وہ خود ہی بیان دے رہےہیں ,

ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا معاملہ سب کے سامنے، سیاست میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے , سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے،زرداری صاحب کی صحت اب بہتر ہے ان سے سیاسی معاملات پر بات ہوئی ہےفواد چوہدری نے بیان دیا نہیں بلکہ دلوایا گیا ہے.اب حکومتی ایوانوں کی اندر کی باتیں باہر آنا شروع ہوگئی
یہ سمارٹ لاک ڈائون کی بات کرتے ہیں ان سے لاک ڈائون نہیں ہوسکتا ,

Shares: