اسلام آباد :وفاقی وزیرفواد چوہدری مے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان پرسنگین الزام عائد کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سابق معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے حوالے سے اہم خبردیتے ہوئے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے،

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور ان میں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی اہلیت نہیں تھی،اردونیوز کوانٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ‘فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت تو لے لی لیکن عہدہ لینا ہی نہیں ہوتا بلکہ خود کو ثابت بھی کرنا ہوتا ہے، وہ کبھی بھی اس اہل نہیں تھیں کہ اس وزارت کو چلا سکتیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اطلاعات کا عہدہ ایک بہت بڑا عہدہ ہے اور فردوس عاشق اعوان کے اس عہدے پر رہنے سے تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم آفس کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک سال طویل عرصہ تھا ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔’یاد رہے کہ 27 اپریل کو فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا اور ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کو یہ عہدہ دے دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے متعلق کہا کہ ’عاصم سلیم باجوہ نے اطلاعات کے ادارے بنائے ہیں اور میڈیا کے حوالے سے سارے کام ان کو آتے ہیں اس لیے وزارت اطلاعات میں ان کی شمولیت سے شبلی فراز کو بڑی مدد ملے گی۔‘

Shares: