فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کا ناطقہ بند کر دیا

0
76

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دہشت گردی کے سوال پر بھارتی میڈیا کا منہ بند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل کی اینکر نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پوچھا جس پر فواد چوہدری نے انتہائی اطمینان کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی مؤثر کارروائی کی ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس سلسلے میں بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت غلط فہمیاں ہیں، کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جو حل ہونا ہے اور ہندوستان جتنا جلدی اس بات کا ادراک کر لے اتنا اچھا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سب کے سامنے کی ہے، اگر بھارت اپنی آنکھیں اور کان بند کر لے تو اس کا تو کوئی علاج نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو امریکہ سے جھاڑ پڑی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی طور پر بے عزتی ہوئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب گاندھی اور جواہل لال نہرو کا ملک نہیں رہا یہاں ان کے خیالات سے بالکل مختلف حکومت اقتدار میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا پر کشمیر کی بازگشت ایک بار پھر چہار دانگ سنائی دے رہی ہے . دنیا بھر میں اب کشمیر کا اشو ڈسکس ہو رہا ہے .عمران خان کا بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی بات کرنا بھارت کو بہت ناگوار گزرا ہے اور اس پر ان کی اسمبلی میڈیا اور ہر فورم پر گرما گرمی ہے. اس موقع پر فواد چوہدری کا بھارتی میڈیا کو مسکت جواب ہضم نہیں ہو رہا.

Leave a reply