مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان کی رہائی کے لئے پس پردہ پی ٹی آئی کی بات چیت جاری

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر...

اتنا عرصہ ہوگیا، ارشد شریف کیس میں تاخیر کیوں ہوئی،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل...

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر...

بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان...

فواد خان اور حمزہ نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا شان شاہد

اداکار شان شاہد جواردو کے ساتھ پنجابی فلمیں کرتے رہے ہیں اور خود بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں ان کو شاید ہی کسی دوسرے کا پنجابی ایکسینٹ پسند آتا ہے. یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں. شان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہےکہ اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو پنجابی بولنے کی پریکٹس کرنی چاہیے تھی. ان دونوں نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار تو کر لئے ہیں لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ انہوں نے محنت نہیں کی اور کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا. شان شاہد کے اس بیان کے بعد انہیں لیا جا

رہا ہے آڑھے ہاتھوں کیونکہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں. فواد اور حمزہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شان کو اس طرح کی گفتگو کرنی چاہیے اپنی نسبت نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے. شان شاہد جتنا مرضی ان کی اداکاری پر سوال اٹھا لیں پسند انہیں ہی کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ مولا جٹ کے بعد شان شاہد کی فلم ضرار آئی ہے جس نے باکس آفس پر تسلی بخش بزنس نہیں کیا. شائقین نے شان اور کرن ملک کی اداکاری کو ضرور پسند کیا ہے لیکن فلم کو یکسر رد کر دیا ہے.