معروف اداکار فواد خان جن کی اس عید پر منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں وہ روٹین سے ہٹ کر کردار کرتے نظر آرہے ہیں، بڑے بجٹ کی بنی اس فلم میں وسیم اکرم اورشنیرا نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں. فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب بھی میرا کوئی پراجیکٹ ریلیز کے قریب ہوتا ہے میں بہت زیادہ دبائو کا شکار ہوجاتا ہوں اور میں نروس رہتا ہوں. فواد نےوجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں دراصل لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہوتی ہیں. اور میں تب تک کنفیوژ اور نروس رہتا ہوں جب تک کہ لوگوں کا ریسپانس سامنے نہ آجائے.
فواد خان نے کہا کہ جب کوئی اداکار سپر ہٹ پراجیکٹ دیتا ہے تو اس کے بعد اس کے کندھوں پر بھاری زمہ داری آجاتی ہے ، اسی ایکٹر کا اگر ایک بھی پراجیکٹ فلاپ ہوجائے تو پھر اس کے بارے میں ایسی باتیں شروع ہو جاتی ہیں کہ اس کا تو کیرئیر ختم ہو گیا ہے، کیرئیر کو بریک لگ گئی ہے. تو ایسی باتوں سے ڈر لگتا ہے، میری فلم منی بیک گارنٹی مکمل طور پر اینٹرٹیننگ مووی ہے، مجھے بہت امید ہےکہ شائقین اسے پسند کریں گے میں نے اس میں کامیڈی بھی کی ہے.