فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان کو ان کے پرستار دیکھنےکےلئے بے تاب رہتے ہیں. حال ہی میں جب وہ مس مارول میں نظر آئے ہیں تو شائقین کافی خوش ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کو سراہ رہے ہیں. س مارول کے 5 ویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے اس سے قبل چوتھی قسط میں فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان نئی قسط میں فواد خان کا کردار دیکھنے کیلئے بے چین تھے. فواد خان کافی سال کے بعدان کے پرستاروں کو نظر آئے ہیں اس لئے ان کی خوشی کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے. سوشل میڈیا پر فواد پر دلچپسپ تبصرے ہورہے ہیں. کوئی ان کو دیکھ کر خوش ہے تو کوئی ان کی اداکاری کے گن گا رہاہے. ٹویٹر پر تو فواد خان

کو اتنا ڈسکس کیا گیا کہ وہ ٹاپ ٹرینڈ ہی بن گئے. یاد رہے کہ فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ٹویٹر پر ان کا اکائونٹ ضرور ہے لیکن اسے وہ استعمال نہیں رتے. فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں. بھارتی فلمساز ان کے اور ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی فواد کی بہت بڑی مداح ہیں.فواد بھارت میں کرن جوہر جیسے ڈائریکٹروں‌کے ساتھ کام کر چکے ہیں. فواد خان کی دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں ایک نیلوفر اور دوسری مولا جٹ. ان کے مداح اس خوشخبری کو سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ فلاں تاریخ یا فلاں مہینے میں فواد کی فلم ریلیز ہو رہی ہے. فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان دونوں فلموں‌ میں ماہرہ خان اور فواد دونوں ایکساتھ نظر آئیں گے.

Comments are closed.