فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

0
62

پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو اہم عہدہ مل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے 38 ترجمان مقرر کئے ہیں‌ جن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. وزیرا طلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کئے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان، فیصل حیات، احمد چھٹہ، شوکت بسرا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا، عائشہ چوہدری، عثمان ڈار، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،سعدیہ سہیل، مومنہ وحید.مھمد اسلم ڈوگر و دیگر کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے .

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا

Leave a reply