ہٹلر کے” آزادی مارچ "میں تذکرے شروع ہوگئے

0
41

لاہور:جوں جوں مولانا کا "آزادی مارچ” قریب آرہا ہےبڑےبڑے انکشافات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہٹلر کا پیروکار قرار دے دیا۔

کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

ذرائع کےمطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آر ایس ایس کی طرح مسلح جتھے بنا کر ہٹلر کی سوچ کو پروان چڑھایا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’’مولانا فضل الرحمان فوج کے خلاف انتہائی منفی باتیں کررہے ہیں جبکہ ملک میں جو امن و امان ہے اُس کے پیچھے وردی ہے’’۔

جسٹس قاضی عیسیٰ فائزکیس اہم موڑ پرآگیا

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں کی ویڈیو اُس وقت چلائی گئی جب ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری تھا، اس عمل کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی۔ ریاست سے مضبوط کوئی چیز نہیں، مولانا کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہے مگر جتھے لانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔

ھارتی طالب علموں کی نقل کے دنیا بھر میں چرچے

Leave a reply