فضل الرحمان بارے حقائق سامنے آئے تو کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا،بارش کےبعد دھرنے کےشرکا کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،فضل الرحمان سےمتعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں،
آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے
ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینرپرکھڑےہوکروزیراعظم اوراداروں کیخلاف بیانات دیےجائیں گےتوجواب بھی دیاجائیگا،مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پرآگئے ہیں ،وزیراعظم کی ہدایت پرسی ڈی اے عملہ،پی ٹی آئی رضاکار سہولیات فراہم کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں کی لوٹ مار ایسوسی ایشن اور حاصل چند ہزار لوگ ہیں،عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے ،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں،








