فضل الرحمان چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان
فضل الرحمان چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے۔ ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔ فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے پیچھے مودی کا بیانیہ ہے ،یہ دعویٰ کس نے کر دیا
آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قومی ترقی کے حصول اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔
شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے پیپلز پارٹی بھی دھرنے کی مشروط حمایت کر رہی ہے ،بلاول کا کہنا ہے کہ ہم دھرنے کی اخلاقی حمایت کریں گے، مولانا اسلام آباد ہوں گے اور میں ملک بھر میں حکومت کے خلاف تحریک چلاؤں گا.