فضل الرحمان کو اب نوٹسزکا کیا فائدہ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی ہے،سلیم مانڈوی والا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہیے جس کی دنیا تعریف کرے،قائد اعظم کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے، کوشش ہونی چاہیے ویسا ملک بنائیں جیسا قائداعظم چاہتے تھے، قائدا عظم کہتے تھے امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے،
سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے نوٹسز کا عدالت میں جواب دوں گا،میرا فورم پارلیمنٹ ہے تو میں وہیں بات کروں گا، فضل الرحمان کو اب نوٹسزکا کیا فائدہ،ایک سال پہلے دیتے،الیکشن کمیشن نےکہہ دیا سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے،اس قسم کے نوٹسز سے ادارے کی بدنامی ہوتی ہے ، میں اپنے نوٹس کا کورٹ میں جواب دونگا،نیب بھی کورٹ میں آئے.
سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا کام حکومتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے،سرمایہ کار اپنے مسائل سینیٹ کو بھیجیں،اگر کسی نے غلط کام نہیں کیاتو کمیٹی کے سامنے پیش ہوجائیں، نیب کا بزنس مین سے کوئی تعلق نہیں،نیب کا نوٹس ڈیڑھ سال سے مل رہا ہے،چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں آئیں گے، شہزاد اکبرپارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ کریں،
سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا
مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ
عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ
لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان
پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ
مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی
استعفے جمع کرنیوالی اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس طلب کر لیا.ایجنڈہ جاری