مولانا فضل الرحمن کیا چاہتے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے صاف بتا دیا

0
41

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا تھا، وزیر اعظم عمران خان کو مشکل فیصلے کرنا پڑے،

آزادی مارچ، کریک ڈاؤن شروع، کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے سے بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، کوئی بھی ملک قرضوں سے نہیں چلتا، ٹیکس لے کر حکومتیں چلتی ہیں، 5 فیصد سے کم لوگوں نے 95 فیصد کا بوجھ اٹھایا ہوا تھا، 3 فیصد تنخواہ دار طبقہ تھا جن سے زبردستی ٹیکس لیا جا رہا تھا، 10 سال میں ریکارڈ قرضے لیے گئے اس کی وجوہات کے تعین کے لیے کمیشن بنایا، قرضہ لینے اور خرچ کرنے کا طریقہ کار متعین کیا جائے، عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس میں رہنا حق تھا لیکن وہ اپنے گھر میں رہے، وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 32 فیصد کمی لائی گئی، ویلتھ کری ایشن کے لیے کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بند صنعتوں کو کھولا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیاکہ مولانا فضل الرحمان کچھ خاندانوں کوبچاناچاہتےہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جیلوں کے دروازے ٹوٹ جائیں،

مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ملکی ایکسپورٹ بڑھے، ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کہا سہولتیں دیں 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ دیں گے، گیس و بجلی کے ٹیرف فکس کیے، انہوں نے 40 ارب کمائے، ٹیکس بھی ادا کیے، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلیے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایف بی آر میں اصلاحات لاکر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا گیا،

Leave a reply