پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی نے بھتیجے مصطفی عباسی کو دل کی دھڑکن قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر فضیلہ عباسی نے حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرا بھتیجا محمد مصطفی عباسی میرے دل کی دھڑکن ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDbAdR3AWAT/?igshid=1qesbyydvn5ld
اس سے قبل بھی ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھتیجے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مصطفیٰ کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDZvotsjDlk/?igshid=d9n7oou71d3k
واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں رواں ماہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CEVb3gOg26y/?igshid=ms6qukgpxvih

حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

Shares: