خوبصورت اداکارہ فضیلہ قاضی نے نعمان اعجاز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتیں۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ وہی پندرہ بیس لوگ ہیں جو ہر جگہ نظر آتے ہیں انہی کو ہی ایسے شوز میں بلایا جاتا ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پی آر نہیں کر ستے نہ ہی اپنی ہر چیز بیچ سکتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میری پرسنل لائف بہت پرسنل ہے میں اپنا بچہ، میاں اور بیڈ روم نہیں بیچ سکتی۔ اب تو ہر جگہ ان لوگوں کو بلایا جاتا ہے جن کے انسٹا گرام پر فالورز بہت زیادہ ہوں، اب تو ہر چیز فیک ہو گئی ہے اور شوبز تو ہے ہی فیک جگہ۔
نعمان اعجاز نے جب فضیلہ قاضی سے پوچھا کہ آپ نیپوٹیزم پر بہت تنقید کرتی ہیں کیوں اس میں کیا برائی ہے تو فضیلہ نے کہا کہ نیپوٹیزم میں برائی والی بات نہیں ہے لیکن اس وجہ سے بہت سارے لوگ بہت سارے جو کردار ڈیزور کرتے ہیں ان کو وہ نہیں ملتے میں کسی کی بات کیا کروں میرے اپنے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ مجھے بہت سارے وہ کردار نہیں ملے جن کی میں حقدار تھی۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ میری بہت ساری دوستیاں نہیں ہیں نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں۔میں جب بھی کسی سے دوستی کرتی ہوں دل سے کرتی ہوں اور ویسے میں آپ کو بتائوں میرے بیٹے میرے دوست ہیں مجھے کسی اور کی ضرورت ہی نہیں ہے وہی میرے نقاد ہیں ان سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں۔فٖضیلہ قاضی نے کہا کہ میں وہ فیشن کرتی ہوں جو مجھے سوٹ کرے فیشن کرنے کے چکر میں بندر نہیں بنتی نہ ہی پاگلوں کی طرح فیشن کے پیچھے بھاگتی ہوں۔ فضیلہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر قیصر خان اکثر اپنا والٹ اور فون کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں ۔