فضل الرحمان کوآصف علی زرداری کا فون،ہم توتمہارے ہیں صنم:پھرشکوہ کیوں؟مولانا کا زرداری کوجواب

اسلام آباد: فضل الرحمان کوآصف علی زرداری کا فون،ہم توتمہارے ہیں صنم:پھرشکوہ کیوں؟مولانا کا زرداری کوجواب،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی گفتگو کی۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے اظہارمحبت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بہترجانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کی عزت کرتے ہیں اورآپ کی حمایت بھی کرتے ہیں‌

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد اختلافات سامنے آئے ہیں۔

Comments are closed.