مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے جانے کا وقت بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو ہونے والے لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دن رات ایک کر کے لاہور، اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔

ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہو گا۔ ہم نے لاہوراوراسلام آباد کامعرکہ سرکرناہے، ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا۔ موجودہ حکمران دھاندلی سےاقتدارمیں آئے۔ پہلےروزسےانتخابات کوتسلیم نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک ہفتے سے حکومت نے ملتان کی شاہراؤں کوبند کردیا تھا،پیپلزپارٹی کومبارکباد دیتا ہوں۔ آج کا اجتماع پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہورہا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ناجائز،ناپاک، نااہل حکمرانوں کو بھگانے پر اہل ملتان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے ان کوملتان سے بھگایا، تمارے تخت کوگرانے میں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے۔

ان کا مزید کل پریس کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈا دکھایا تھا پھردم دما کربھاگ گئے تھے۔ اگران میں رتی بھرشرم،غیرت ہوتوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پرتشدد کیا گیا۔ ہمارے کارکنوں کومختلف اضلاع میں گرفتارکیا گیا.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ نے کشمیر کو مودی کے حوالے کردیا۔ اب فلسطین کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی بات کر رہے ہو۔ پہلے آپ کشمیر فروش تھے،اب آپ فلسطین کو بیچنا چاہتے ہیں۔ آپ نے مودی کےاقتدار کے لیےدعائیں کی تھیں.

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں۔ لاہور کاجلسہ ہوکر رہے گا،کوئی ہمیں نہیں روک سکتا۔ ہم غریبوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جمعہ اور اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ڈنڈا دکھا دیا، اب اس سے آگے مت جائیں، ہمیں اشتعال مت دلائیں۔ ہم پاکستان اور پاکستانی اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی

ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

Shares: