فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز سات گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متعدد گھنٹے بند رہیں، اس دوران کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا پاکستان میں واٹس ایپ کی سروس پیر کی رات تقریباً آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک بند ہونے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا
ویب سائٹ سیکورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک راؤٹنگ خرابی کے باعث سروسز انٹرنیٹ سے غائب رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز بند ہونے سے کمپنیوں کے مالک مارک زکربرگ کو 7 گھنٹوں میں 7 ارب ڈالر یعنی تقریباً 12 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے شئیرز 5.7 فیصد تک گر گئے ہیں اسی طرح امریکی منڈیوں میں مندی (Nasdaq) میں 2 فیصد سے زائد کی گراوٹ ہے۔
سروس میں بندش پر واٹس کا وضاحتی بیان جاری
فیس بک ہیک ہو گئی، ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا ہیکرز فورمز پر فروخت کے لئے پیش روسی میڈیا کا دعویٰ
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بُک کو ہیک کر لیا گیا ہے جس کے بعد پلیٹ فارم کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا ہیکرز فورمز پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے-
روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ صارفین کے نام، ای میل ، فون نمبر، لوکیشن اور یوزر آئی ڈی شامل ہیں-