واشنگٹن: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کو شدید نقصان کا سامنا، امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی ہے۔
باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ کئی گھنٹوں سے تعطل کا شکار ہیں سروسز معطل ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا
امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت تک فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گر چکی ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن ہو گئی ڈاؤن ڈیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی شکایات درج کرائی ہیں۔
سروس میں بندش پر واٹس کا وضاحتی بیان جاری
جبکہ واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ لوگوں کی واٹس ایپ کے استعمال میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ہم تمام معاملات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں وہ اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔