ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا

0
78

ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا ہے۔

ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا ہے۔ ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں کو ایک صفحے پر مشتمل سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کرنا ہونگی جس میں سیل، اوپننگ اسٹاک، خریداری، کلوزنگ اسٹاک، منافع، نقصان و اخراجات، بجلی کے بل، پہلے سے اداہ کردہ ٹیکس، ٹیلی فون، موبائل فون اور پری پیڈ ٹیلی کارڈ کی مد میں اخراجات کی تفصیلات شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس کے علاوہ پانچ کروڑ روپے سالانہ تک ٹرن اوور رکھنے والے انفرادی ٹیکس دہندگان اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کیلیے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروایا گیا ہے جس میں انھیں کاروباری تفصیلات فراہم کرنا ہوگی جو ٹیکس پہلے سے ادا کردہ ہے اس کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔ امیر ترین لوگوں کیلیے بھی ڈکلیئریشن فارم متعارف کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ بجٹ میں چھوٹے کاروبار خاص طور پر کاروباری خواتین کے لیے کم سے کم ٹیکس کی حد 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی تھی، جبکہ اس وقت کے وزیر خزانہ نے تین ہزار سے لے کر 10 ہزار روپے تک کے متعین (فکسڈ) آمدن اور سیلز ٹیکس کا نظام لاگو کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا جس کے بعد ایف بی آر اِن سے کسی مزید ٹیکس کا تقاضا نہیں کرے گا۔

Leave a reply