ایف بی آر; مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمتبر کے لیے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں 2002 ارب سے تجاوز کرگئیں، 2002 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں پہلی سہ ماہی کے لیے مقررکردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔
تاہم اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں، اگست میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مسلسل دوسرے ماہ ٹیکس ہدف بارے اعلامیہ میں بتایا تھا کہ اگست میں ٹیکس وصولی ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ رہی، اسی طرح جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ رہیں۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 669 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، اگست کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 649 ارب روپے مقررتھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان
سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی
آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ