اسلام آباد :ایف بی آر کی ویب سائٹ پھرہیک ہوگئی:ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کے لیے مشکلات ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف آج ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے تو دوسری طرف فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر ہیکرز کے حملے کے نتیجے میں ایف بی آر کی طرف سے آپریٹ کی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں کھربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور شہریوں کے اثاثوں، آمدنی و اخراجات کی حساس تفصیلات موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آیا ہے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
ادھرٹیکس ریٹرن فائل کروانے والوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوردفاترمیں بہت زیادہ رش لگا ہوا ہے،
ان حالات کےپیش نظرامکان ظاہرکیا جارہاہےکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے علاوہ کوئی متبادل حل نہیںہے اوریہ توسیع کرنا پڑے گی
یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ہیک ہوچکی ہے اوراس میں بھارتی ہیکرز کا کردارنظرآتا ہے ، سیکورٹی ادارے اس مسئلے کے ہیک ہونے کے اسباب اورذرائع کا جائزہ لے رہے ہیں