کمرہ عدالت سے اغوا کیا گیا نوبیاہتا جوڑا بازیاب

0
48
کمرہ-عدالت-سے-اغوا-کیا-گیا-نوبیاہتا-جوڑا-بازیاب #Baaghi

پولیس نے مری میں کمرہ عدالت سے اغوا کئے گئے نوبیاہتا جوڑے کو بازیاب کرا لیا-

باغی ٹی وی : مری کی عدالت میں گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بیان دینے پہنچا تھا، اس موقع پر درجنوں افراد عدالت سے جوڑے کو اٹھا کر لے گئے تھے، سوشل میڈیا پر واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور نوبیاہتا جوڑے کو کجوٹ کے مقام سے بازیاب کراکر اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری مغوی کی بازیابی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے، ایس کامران عامر نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے-

راولپنڈی:تھانہ مری کی حدود جھیکا گلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا بیان دینے آنیوالے…

گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، عبدالمتین، زیاب، حامد، قمر زمان، شاہ ذیب، آصف، نصیر، عدنان اور ناصر شامل ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھجوادیا ہے ، جہاں سے اس نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میرا نام قراۃ العین ہے اپنی مرضی سے نعمان سے نکاح کیا ہے، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، میں اور نعمان عدالت میں بیان دینے گئے تھے، میرے رشتہ داروں نے وہاں آکر بدتمیزی کی، مجھے اور نعمان کو اٹھا کر لے گئے وہاں اگر پولیس وقت پر نہ پہنچتی تو مجھے مار دیا جاتا، مری پولیس کی شکر گزار ہوں کہ وقت پر پہنچ کر مجھے چھڑوا لیا۔

نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

Leave a reply