راولپنڈی:تھانہ مری کی حدود جھیکا گلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا بیان دینے آنیوالے جوڑے کا اسلحہ کے دم پر اغوا

راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا کچہری میں سر عام اسلحے کا استعمال پولیس دیکھتی رہ گئی-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کچہری میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے اور دفع 164 کا بیان دینے آنے والی لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے دم پر اٹھا کر ساتھ لے گئے-
راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کچری کے اندر دو سو افراد کچہری میں اسلحہ کے ساتھ داخل 164 کا بیان دینے آنے والی لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے دم پر اٹھا کر ساتھ لے گئے وکلا سے بدتمیزی وکلا بھی عدم سیکیورٹی و تحفظ کا شکار احاطہ عدالت میں شدید خوف وہراس۔۔#Shame @ImranKhanPTI pic.twitter.com/6BAcA2zqbf
— Kashif Memon (@KashifMemonPPP) September 29, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ملزمان نے وکلا سے بدتمیزی کی پولیس بھی اس موقع پر کچھ نہیں کر سکی جبکہ وکلا بھی عدم سیکیورٹی و تحفظ کا شکار ہوگئے احاطہ عدالت میں شدید خوف وہراس پھیل گیا-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی،اے ایس ایف حکام نے معمہ الجھا دیا
راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کچہری میں اسلحہ کے ساتھ داخل 164 کا بیان دینے آنے والی لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے دم پر اٹھا کر ساتھ لے گئے وکلا سے بدتمیزی وکلا بھی عدم سیکیورٹی و تحفظ کا شکار احاطہ عدالت میں شدید خوف وہراس۔۔ pic.twitter.com/LcW1euOChA
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 30, 2021
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ هو چکا ہے،چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہین اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے،مسلح شہری وفاقی دارالحکومت میں گھومتے رہتے لیکن پولیس بے خبر رہتی، جب کوئی واقعہ ہو جاتا پھر پولیس کی دوڑیں لگ جاتی ہیں –
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
چند ماہ قبل اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں۔ امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں۔ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں۔ بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے۔