ایف سی کے شہید ہونے والے جوان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

0
49

ضلع خیبر لنڈیکوتل. شہید ایف سی اہلکار شیرزمین کو آبائی گاؤں شلمان شینولو میں گزشتہ رات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا،شہید کو ایف سی اہلکاروں نے سلامی پیش کی

مینہ وال شینواری, لنڈی کوتل لوئے شلمان سے تعلق رکھنے والا شہید ایف سی اہلکار گزشتہ روز میرعلی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔شہید ایف سی اہلکار شیر زمین کی نمازہ جنازہ گزشتہ رات آبائی گاؤں شلمان شینولو میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ونگ کمانڈر تیراہ رائفل 213 ونگ , لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور،تیراہ رائفل کیپٹن جواد،ایکٹنگ ایس ایم صوبیدار طارق اور دیگر آفیشلز سمیت شہید کے والد ریٹائرڈ صوبیدار صدام اور علاقائی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہید تین بیٹیوں کے سرپرست اعلی تھے۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ہزاروں بیٹے وطن کی سلامتی و امن پر قربان ہے،دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو کسی بھی صورت میں پست نہیں کرسکتے،مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔لیفٹینٹ کرنل سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہیں شہیدوں کی بدولت یہ ملک تاقیامت قائم و دائم راہیگا اور ان شاء اللہ اس ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے ہی دم لینگے۔

Leave a reply