شکست کا ڈریا پھرکوئی اورمعاملہ:پی ڈی ایم نے آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور:شکست کا ڈر یا پھرکوئی اور معاملہ:پی ڈی ایم نے آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دے دیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم نے آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دے کرآنے والے دنوں‌ کے لیے نئے سیاسی عزائم سے آگاہ کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان پیدا ہونے تنازعے کے بعد اپوزیشن اتحاد نے بھی حکومت کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے معاملے پر زور زبردستی کی کوشش کی، تو اس صورت میں عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف اور دیگر رہنماوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے۔

انتخابات کے بائیکاٹ کے علاوہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے حکومت کیخلاف احتجاج بھی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں دھرنا دیے جانے کا امکان ہے،

اس حوالے سے حتمی اعلانات آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کل ہر کام پاکستان میں اُلٹا ہی ہورہا ہے کوئی سیدھا کام ہورہا ہو تو کچھ کہیں نا، اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی۔

Comments are closed.