کابل:افغان طالبان کے خوف سے افغان صدر کا خاندان ، دوست احباب طیارے پربیٹھ کرفرارہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کابل کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں اورکابل میں موجود کٹھ پتلی افغان حکومت کے بڑے بڑے حکام نے فرار ہونا شروع کردیا ہے
ادھر کابل سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی اطلاعات ہیںکہ افغان صدر اشرف غنی کا خاندان ، رشتہ دار ، دوست احباب اوردیگر حمایتی ایک طیارے پربیٹھ کرشمال کی جانب فرار ہوگئے ہیں یہ طیارہ کہاں اترتا ہے یا رکتا ہے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی حتمی خبر نہیں ہے
اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ کابل میں اس وقت بڑی بے چینی کی کیفیت ہے اورہروہ شخص جوکابل انتظامیہ کےلیے استعمال ہوتا رہا ہے اب اس پر خوف کے سائے ہیں ، لوگوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کدھر اورکس کے پاس جائیں ، یہ بھی معلوم ہو اہےکہ بہت سے حکومتی اہلکاروں نے افغان طالبان سے معافی کی درخواست کررکھی ہے اوران کوامید ہے کہ ان کی جان بخشی ہوجائے گی
ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے وہ افغان جو براہ راست امریکہ اوردیگرنیٹو اتحادیوں کےلیے استعمال ہوتے رہے ان کی تعداد بھی ایک لاکھ کے قریب ہے اوروہ بھی ملک سے فرار ہورہے ہیں ، ان میں سے اکثرکوتوامریکہ نے قبول کرلیا ہے جبکہ دیگرکوامریکہ کے کہنے پرملکوں میں تقسیم کردیا گیا ہے








