فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ کرائیں گے، ملک تیمور مسعود
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے بلوچستان کے یوتھ وفدنے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے، 32رکنی وفد کی قیادت ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی نے کی،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے یوتھ وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں،یوتھ ایکسچینج پروگرام کا مقصد صوبوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ملک بھر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کیلئے فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ منعقد کررہے ہیں جو تین روزہ ہوگا جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے نوجوان شریک ہونگے،نوجوان اپنے آئیڈیاز اور سکلز نیشنل یوتھ سمٹ میں پیش کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ سمٹ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی، یوتھ کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں تاکہ ان کے آئیڈیا کو عملی شکل دی جاسکے،ہمارے نوجوانوں میں بہٹ ٹیلنٹ ہے جس کو آگے لانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں،پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا،وفد میں کھلاڑی بھی شامل ہیں جو کہ خوش آئند ہے،یوتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وفد کولاہور کی تاریخ اور سپورٹس کے بارے میں آگاہی دی ہے، یوتھ ایکسچینج پروگرام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا،نیشنل یوتھ سمٹ میں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو پروموٹ کرینگے،وفدنے مہمان نوازی پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے وفد کو سرٹیفکیٹس دیئے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اورڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن کو روایتی بلوچی کیپس پہنائیں، وفد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا، گزشتہ شب بلوچستان کے وفد کے اعزاز پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں تھیں،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ودیگر بھی شریک تھے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں نے اپنے خطاب میں وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، بلوچستان کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ ہیں، یوتھ ایکسچینج پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک دوسرے کی تاریخ اور ثقافت سے متعارف کرانا ہے، بلوچستان سمیت ہر صوبے کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ بلوچستان کی قدیم تاریخی روایات ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،ملک بھر کی یوتھ بہت باصلاحیت ہے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے کہا ہے کہ یوتھ کی رہنمائی کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کیلئے یوتھ ہیلپ لائن قائم کی ہے جہاں سے نوجوان رہنمائی حاصل کررہے ہیں، پنجاب کے نوجوانوں کا وفد بھی دوسرے صوبوں کا دورہ کریگا۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں نے بلوچستان کے یوتھ وفد کے سربراہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اعجاز علی کو سوینئردیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی کو سوینئر پیش کئے۔ وفد کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا گیا۔








