آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم

0
48

آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ، ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور اے ڈی سی پشاور عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ کہا ہے خوراک کا محکمہ، کیا یہ محکمہ موجود بھی ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے۔ آٹا اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ عوام کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ لوگ 30 روپے کی کاغذی روٹی خریدنے پر مجبور ہیں، یہ حکومت کی کارگردگی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ آٹا کی قیمت میں کمی آئی ہے اور پشاور میں 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ جائے اور دیکھیں، پشاور اور صوبے میں کہاں کہاں پر 2400 روپے میں 20 کلو آٹا مل رہا ہے۔ تندور کو بھی دیکھیں کہ روٹی کتنے کی مل رہی ہے اور وزن کیا ہے، روٹی کی قیمت 20 روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ آپ جائیں اور دیکھیں ہم اس کیس کو 12 بجے دوبارہ سنیں گے۔

Leave a reply