عمران نے عمران سے مشورہ کرکے عمران ہی کا نام آئی جی سندھ کے لیےتجویزکردیا

0
39

اسلام آباد:عمران نے عمران ہی کا نام آئی جی سندھ کے لیےتجویزکردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا۔ کابینہ نے سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراض کیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد ہی نئے آئی جی کا اعلان ہو گا۔

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسمٰعیل سے پہلے عمران احمر کو آئی جی سندھ لگانے کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عمران نے عمران کے تجویزکردہ عمران پراعتماد کا اظہار کیا ہے

کرونا وائرس کے باعث مختلف ممالک نے چین کے سفر پر پابندی لگادی، چین کے برے دن آگئے

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کی تقرری کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی کی تقرری ایک انتظامی معاملہ ہے،آئین وقانون میں گورنر سے مشاورت کا ذکر نہیں،کسی صوبے میں آئی جی کو ہٹانے اور تقرری کے لیے گورنر سے مشاورت نہیں ہوئی۔

پولیس کی بڑی کارروائی، پولیس نے باپ بیٹے پرمشتمل خطرناک ڈکیت گروپ پکڑلیا

 

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کی تقرری کے لیےگورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکےعمران احمر کے نام پر مشاورت کریں گے،غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر کامران فضل کے ناموں پر کابینہ نے اعتراض کیا تھا۔

اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، 

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سےکسی نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کر لیا تھا اورآئی جی سندھ پولیس کےلیے مشتاق مہر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

Leave a reply