عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل،اطلاعات کےمطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ذاتی طورپرصوبوں کے ساتھ انتظامی معاملات کوحل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ،حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین آئی جی سندھ پولیس کےلیے سینئر افسر کےنام پراتفاق ہو گیا ہے اور وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کے حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سےکسی نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اورآئی جی سندھ پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

Shares: