محسن نقوی نے 11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے کرانے کی اصولی منظوری دیدی

انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ محسن نقوی
0
63
Federal Minister for Interior and Narcotics Control Gives In-Principle Approval of the National Drug Survey

نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کا قومی مشن۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے 11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے کرانے کی اصولی منظوری دے دی۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت "کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے” کا اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ "نیشنل ڈرگ سروے” کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیئے۔ سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا۔ وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے ہدایت کی کہ سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں ، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا جمع کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے ضمن میں بھرپور اور مفصل فیصلہ سازی ممکن ہو گی۔ انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

محسن نقوی نے 15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اے این ایف اور پاکستان بیورو آف سٹیٹکس مل کر سروے کے انعقاد کے لیے طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونہ کی شکل، اور ٹائم لائن کو وضع کریں۔ سروے کے انعقاد میں تعاون کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ آخری نیشنل ڈرگ سروے 2013 میں ہوا تھا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی اے این ایف اور چیف سٹیٹیشن نے شرکت کی۔

پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

سی پیک استحکام ، اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے،احسن اقبال

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

Leave a reply