وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا- علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں- مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بھارتی سازشیں انتہائی قابل مزمت ہیں- مقبوضہ کشمیر میں سترا لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا ہے-

اقوامِ متحدہ بھارت کی سازشوں کا فوری نوٹس لے- اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن بنائے- وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کے طور پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے- مسلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی آواز اٹھانا خوش آئیند ہے-

Shares: