پاکستان کے چہیتے اداکار اور ماڈل فیروز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلے تو اپنی بہنوں کو شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے دوں۔
فیروز خان نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ چونکہ ان کی بہنوں کی ذاتی زندگی پر ان کا کوئی اختیار نہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ انہیں روک نہیں کرسکتے۔
فیروز خان نے یہ بھی واضح کر دیا کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ صرف وہ خود اور ان کی بہنیں ہیں، ان کی اہلیہ اور والدین کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے چنانچہ ان کو شوبز انڈسٹری سے نہ جوڑا جائے.
نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ کے خصوصی پروگرام ’معصومانہ سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے صرف اپنی بہنوں اور خاندان بلکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور سیاست سے متعلق بھی بات کی۔ فیروز خان نے شو میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیتے۔
واضح رہے فیروز خان کی بہنیں حمیمہ اور دعا پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور حمیمہ ملک لولی ووڈ کی مقبول فلمیں بول، ارتھ، دیکھ مگر پیارسے، اور مشن اللہ ہو اکبر کے علاوہ بالی ووڈ کی فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کر چکی ہیں تاہم ان کی لولی ووڈ فلم مولا جٹ 2 ابھی ریلیز نہیں ہو سکی.