اداکارہ حمائمہ ملک جو کہ اداکار فیروز خان کی بہن ہیں دونوں ہی بہترین اداکار ہیں. حمائمہ ملک کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے حمائمہ شائقین کی بے انتہا داد وصول کررہی ہیں دوسری طرف فیروز خان کے کریڈٹ پر بھی سپر ہٹ ڈرامے ہیں. فیروز خان جہاں اداکار اچھے ہیں وہیں ان کے اچھے انسان ہونے پر سوال ان کی اہلیہ کے الزامات نے اٹھا دئیے. یہاں تک کہ ان کی سابقہ اہلیہ علیزے فیروز خان کے ان پر تشدد کئے جانے کے ثبوت بھی عدالت میںپیش کر چکی ہیں، ہر کوئی فیروز خان کے خلاف کھڑا ہونے کے علاوہ علیزے کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے لیکن حمائمہ ملک نے ابھی تک اس معاملے پر ایک بھی لفظ نہیں کہا اور نہ ہی بھائی کے اس عمل کی
مذمت کی ہے. حمائمہ ملک نے اپنے بھائی کے اذدواجی معاملات سے خود کو اس طرح سے دور رکھا ہوا ہے جیسے ان دونوںکا بہن بھائیوں والا نہیںکوئی دور دراز کے جاننے والوں کا رشتہ ہے. ویسے تو حمائمہ ملک پر معاملے پر خوب بولتی ہیں لیکن اپنے بھائی کی دردنگی پر وہ ایک بھی لفظ بولتی ہوئی سنائی دکھائی نہیں دیں. حمائمہ کی پراسرار خاموشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شاید فیروز خان نے اپنی اہلیہ کی طرح بہن بھائیوں سے بھی کوئی اچھے تعلقات نہیں رکھے اسی لئے ان کی فیملی کے کسی ممبر نے ابھی تک اس معاملے پر لب کشائی نہیں کی .








