شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کراچی والوں کو گھر پر رہ کر ہے موسم انجوائے کرنے کا مشورہ دے دیا۔
باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میری کراچی کے شہریوں سے درخواست ہے کہ براہ کرم وہ گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں اور موسم انجوائے کریں-
– would request the people of karachi to stay in doors and to stay safe … enjoy the weather. 🌹 #KarachiRain
— Feroze Khan (@ferozekhaan) August 8, 2020
فیروز خان نے کراچی والوں کو گھر میں رہ کر موسم سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ہیش ٹیگ ’کراچی رین‘ کا استعمال بھی کیا ہے-
Kiya mausam hai yaar… wahhhh pic.twitter.com/oDTdzD9nbh
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) August 7, 2020
دوسری جانب معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی کراچی کے موسم کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے اور خوبصورت موسم کو انجوائے کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے لکھا تھا کہ کیا موسم ہے یار! واہ-
جبکہ اداکار اعجاز اسلم نے مون سون بارشوں کے بعد کراچی کی صفائی کی صورتحال پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کا موثر انداز میں انتظام کرنے پر پاک فوج کے مشکور ہیں انہوں نے لکھا تھا کہ پاک فوج نے اپنی بروقت امدادی کارروائیوں سے کراچی والوں کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔